
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب قائم سکیورٹی چیک پوائنٹ پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی، جس کے بعد سیکرٹ سروس اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کا تعلق ریاست میری لینڈ سے تھا اور وہ ماضی میں بھی سکیورٹی اہلکاروں سے الجھ چکا تھا۔
واقعہ میں ایک راہ گیر بھی جان کی بازی ہار گیا جبکہ کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا، تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی۔




