خبریںعراق

امام محمد باقر علیہ السلام اور حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے یومِ شہادت کے موقع پر مسجدِ کوفہ میں وسیع انتظامات

مسجدِ کوفہ میں امام محمد باقر علیہ السلام اور حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے یومِ شہادت کی مناسبت سے سیکیورٹی اور خدماتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ایک ہزار سے زائد ملازمین، رضاکاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خدمات کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح عراق کے مختلف صوبوں سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے تقریباً 200 موکب بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں زائرین کو مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button