بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے ہلاکتوں میں اضافہ، صحت کے بحران میں سیکڑوں بچوں کی جانیں گئیں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے ہلاکتوں میں اضافہ، صحت کے بحران میں سیکڑوں بچوں کی جانیں گئیں

بنگلہ دیش اس وقت گزشتہ کئی دہائیوں کی شدید ترین خسرہ وبا کا سامنا کر رہا ہے۔

اس سنگین صحت بحران کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ ملک میں علاج و معالجہ اور حفاظتی ٹیکہ کاری کی صورتحال پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارۂ اطفال نے بھی بتایا ہے کہ زیادہ تر متاثرہ بچے 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے درمیان ہیں۔

ادھر انتہائی نگہداشت کے بستروں کی کمی کے باعث دارالحکومت ڈھاکہ کے اسپتالوں پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے سبب طبی عملہ اس بحران سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button