پنجاب قرآن بورڈ کی تشکیلِ نو، علامہ محمد حسین اکبر اور علامہ افضل حیدری رکن منتخب
پنجاب قرآن بورڈ کی تشکیلِ نو، علامہ محمد حسین اکبر اور علامہ افضل حیدری رکن منتخب
حکومت پنجاب نے مختلف مکاتبِ فکر کی نمائندگی کے ساتھ پنجاب قرآن بورڈ کی ازسرِ نو تشکیل دے دی۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔
بورڈ میں بریلوی، دیوبندی، اہلِ حدیث اور اہلِ تشیع مکاتبِ فکر سے علماء و ماہرین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ قرآن پاک کی اشاعت، طباعت اور ریکارڈنگ کے امور کو باہمی مشاورت سے بہتر انداز میں انجام دیا جا سکے۔
اہلِ تشیع مکتبِ فکر سے ادارہ منہاج الحسین علیہ السلام کے بانی علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سکریٹری علامہ محمد افضل حیدری، خواجہ بشارت حسین کربلائی اور مسز فروا بتول کو بورڈ کا رکن نامزد کیا گیا ہے، جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور رضاکار اراکین کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔




