ایران

ایران : بارشوں اور ڈیموں سے پانی چھوڑنے کے بعد جھیل ارومیہ کے رقبے میں نمایاں اضافہ

ایران : بارشوں اور ڈیموں سے پانی چھوڑنے کے بعد جھیل ارومیہ کے رقبے میں نمایاں اضافہ

بارشوں میں اضافے اور آبی وسائل کی بحالی کے منصوبوں پر عمل درآمد کے ساتھ جھیل ارومیہ کے رقبے میں قابلِ ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

روزنامہ “مستقل آن لائن” کے مطابق مغربی آذربائیجان واٹر ریجنل کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے مقابلے میں جھیل کا رقبہ تقریباً 5 گنا بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جھیل کا آبی رقبہ 2 ہزار 350 مربع کلومیٹر تک پہنچ چکا ہے اور بحالی کے اقدامات اس بہتری میں مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button