پاکستان

پارلیمنٹ میں یو اے ای سے پاکستانی اہلِ تشیع کی بے دخلی کا معاملہ اٹھ گیا

پارلیمنٹ میں یو اے ای سے پاکستانی اہلِ تشیع کی بے دخلی کا معاملہ اٹھ گیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے پارلیمنٹ میں متحدہ عرب امارات سے پاکستانی اہلِ تشیع کی مبینہ جبری ملک بدری کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے حکومت سے فوری سفارتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای پاکستانیوں کا دوسرا گھر سمجھا جاتا ہے اور وہاں مقیم پاکستانی محنت مزدوری کرکے وطن کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ بھیجتے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ ناروا سلوک تشویشناک ہے۔

شہریار آفریدی نے حکومت اور وزیرِ داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت سفارتی رابطے نہ کیے گئے تو پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ بیرونِ ملک سے پاکستانیوں کی بڑھتی واپسی بھی ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button