پاکستان
بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب اور مذہبی علامات پر عائد پابندی ختم، اسکولوں میں مذہبی نشانات کے استعمال کی اجازت
بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب اور مذہبی علامات پر عائد پابندی ختم، اسکولوں میں مذہبی نشانات کے استعمال کی اجازت
بھارت کی ریاست کرناٹک میں حکومتی حکام نے تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے سرکاری اور نیم سرکاری اسکولوں میں حجاب اور بعض مذہبی علامات کے استعمال پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، اور یونیفارم کے ساتھ محدود طور پر ان مذہبی نشانات کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
مسلم میرر کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ چار سال بعد لیا گیا ہے، جب سابقہ حکم کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج اور قانونی چیلنجز سامنے آئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق نئے ضوابط کے تحت طلبہ اب حجاب، پگڑی اور دیگر مذہبی علامات کو یونیفارم کے ساتھ استعمال کر سکیں گے، اور انہیں تعلیم حاصل کرنے یا امتحانات میں شرکت سے محروم نہیں کیا جائے گا۔




