شام

داعش نے صوبہ الحسکہ میں حملے کے دوران دو شامی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی

داعش نے صوبہ الحسکہ میں حملے کے دوران دو شامی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی

شمال مشرقی شام میں سیکیورٹی صورتحال کے تسلسل میں صوبہ الحسکہ میں ایک مسلح حملے کے نتیجے میں شامی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے، جس کے بعد اس واقعے پر وسیع میڈیا ردِعمل سامنے آیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی “رائٹرز” کے مطابق، شدت پسند گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں شامی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب مختلف علاقوں پر حکومتی کنٹرول مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی “سانا” نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبہ الحسکہ کے نواحی علاقے میں ایک بس پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو فوجی مارے گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔

اسی طرح داعش کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک گھات لگا کر کئے گئے حملے میں شامی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button