اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت
ایامِ حج کے موقع پر مدینہ منورہ میں بعثۂ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی باضابطہ سرگرمیوں کا آغاز

حج 1447 ہجری کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے بعثہ نے شہرِ مدینہ منورہ میں اپنی باضابطہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بعثہ ایامِ حج کے دوران زائرین کے لئے مختلف دینی، ثقافتی اور رہنمائی پروگرام منعقد کرے گا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بعثہ کے اراکین نے اپنے ابتدائی اجلاس میں حجاج کو شرعی اور ثقافتی خدمات فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے جواب دینے کے طریقوں پر گفتگو کی، جبکہ معارفِ اہلِ بیت علیہم السلام کی ترویج پر بھی زور دیا گیا۔




