ہندوستان

ہندوستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری 15 فیصد تک پہنچ گئی

ہندوستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری 15 فیصد تک پہنچ گئی

وزارت شماریات و پروگرام نفاذ (MoSPI) کے لیبر فورس سروے (PLFS) کے مطابق جنوری تا مارچ 2026ء کی سہ ماہی میں ہندوستان میں 15 تا 29 سال کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 15 فیصد ہو گئی، جو گزشتہ چار سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح ہے۔ نوجوان خواتین میں بے روزگاری 17ء7 فیصد جبکہ مردوں میں 14فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی بے روزگاری کی شرح بھی بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ گئی۔ ماہرین نے مہارتوں کی کمی، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے اثرات اور عالمی معاشی کشیدگی کو روزگار کے بحران کی اہم وجوہات قرار دیا ہے۔ سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ دیہی علاقوں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق نوجوانوں میں بڑھتی بے روزگاری مستقبل میں معاشی اور سماجی استحکام کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button