پاکستان
پاکستان ؛ لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 18 سے زائد زخمی
پاکستان ؛ لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 18 سے زائد زخمی
لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ بازار میں دھماکے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد سرائے نورنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ طبی عملہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں تاحال واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



