خبریںشام

سابق شامی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات اور دمشق میں نئے عدالتی فیصلے

شام کے بحران کے ابتدائی برسوں سے متعلق مقدمات کی عدالتی کارروائیوں کے سلسلہ میں سابق سکیورٹی عہدیدار اور بشار الاسد کے قریبی رشتہ دار عاطف نجیب کے خلاف مقدمہ کی سماعت دمشق کی عدالت میں جاری ہے۔ ان پر قتل، تشدد اور احتجاجی مظاہروں کو کچلنے میں کردار ادا کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

یہ مقدمہ سن 2011 کے واقعات سے متعلق عدالتی کارروائیوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی “اناطولی” کے مطابق، عاطف نجیب کو عدالت میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران شدید تشدد کے استعمال، من مانی گرفتاریوں اور مظاہرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی جیسے معاملات زیرِ بحث آئے، جبکہ کارروائی دمشق کے محلِ انصاف میں جاری رہی۔ عاطف نجیب نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

“مڈل ایسٹ نیوز” کی رپورٹ کے مطابق دمشق کی فوجداری عدالت کی چوتھی شاخ نے اس مقدمے کے علاوہ بشار الاسد، ماہر الاسد اور سابق حکومت کی بعض دیگر شخصیات کو شہری حقوق سے محروم کرنے اور ان کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

ان فیصلوں کو شام کی سابق حکومت کے دور سے متعلق مقدمات میں عدالتی کارروائیوں کے دائرہ کار میں توسیع قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button