شام

بشار الاسد حکومت کے سقوط کے بعد شامی مہاجرین کی بڑے پیمانے پر وطن واپسی

بشار الاسد حکومت کے سقوط کے بعد شامی مہاجرین کی بڑے پیمانے پر وطن واپسی

شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے بعد ملک میں مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز ہوگیا ہے اور بڑی تعداد میں بے گھر شامی شہری مختلف علاقوں میں واپس لوٹ رہے ہیں۔

مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دسمبر 2024 میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب تک 12 لاکھ 11 ہزار سے زائد شامی مہاجرین اپنے وطن واپس آ چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جبکہ بے گھر آبادی کا ایک بڑا حصہ دوبارہ اپنے سابقہ رہائشی علاقوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button