ہندوستان
ہندوستان: منہ میں قلم دبا کر لکھنے والے فیضان اللہ نے بورڈ امتحان میں 93 فیصد نمبر حاصل کر لئے
هندوستان: منہ میں قلم دبا کر لکھنے والے فیضان اللہ نے بورڈ امتحان میں 93 فیصد نمبر حاصل کر لئے
جھارکھنڈ کے گوڈا قصبہ سے تعلق رکھنے والے سیریبرل پالسی سے متاثرہ طالب علم محمد فیضان اللہ نے دسویں بورڈ امتحان میں 93 فیصد نمبر حاصل کر کے معذور زمرے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
ہاتھوں سے لکھنے سے محروم فیضان اللہ نے منہ میں قلم دبا کر امتحان دیا اور ریاضی میں 98 نمبر حاصل کئے۔
والدین کی مسلسل محنت، استاد جتیندر کمار بھگت کی رہنمائی اور اپنی غیر معمولی لگن کے باعث انہوں نے ثابت کیا کہ مضبوط ارادے جسمانی معذوری کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔
فیضان اللہ کی کامیابی نوجوانوں کے لئے عزم، حوصلے اور محنت کی روشن مثال بن گئی ہے۔




