افریقہ
صومالیہ میں غذائی بحران سنگین، لاکھوں افراد بھوک کا شکار
صومالیہ میں غذائی بحران سنگین، لاکھوں افراد بھوک کا شکار
صومالیہ میں خشک سالی، بدامنی، نقل مکانی اور امدادی فنڈز میں کمی کے باعث غذائی بحران شدید ہوگیا ہے۔
عالمی خوراکی پروگرام کے مطابق ملک میں پینسٹھ لاکھ افراد خوراک کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں بیس لاکھ افراد انتہائی سنگین صورتحال سے دوچار ہیں۔
عالمی ادارہ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال اٹھارہ لاکھ سے زائد بچوں کو شدید غذائی قلت کا خطرہ لاحق ہے۔
فنڈز کی کمی کے باعث کئی اضلاع میں ہنگامی خوراک کی امداد معطل کردی گئی ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جولائی تک مزید امدادی سرگرمیاں بھی بند ہوسکتی ہیں۔
عالمی خوراکی پروگرام نے کمزور اور متاثرہ افراد کی امداد جاری رکھنے کیلئے فوری مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔



