شیعہ مرجعیت

نماز پڑھتے وقت معانی کا قصد اور اس کی سمجھ فقہاء کے اجماع کے مطابق واجب نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

نماز پڑھتے وقت معانی کا قصد اور اس کی سمجھ فقہاء کے اجماع کے مطابق واجب نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی روزانہ علمی نشست، بروز اتوار 15 ذیقعدہ 1447ھ منعقد ہوئی۔

اس نشست میں، سابقہ نشستوں کی طرح، انہوں نے مختلف فقہی مسائل کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نماز میں معانی کے قصد اور اس کے سمجھنے کے حکم کے بارے میں فرمایا: نماز پڑھتے وقت معانی کا قصد اور اس کا فہم فقہاء کے اجماع کے مطابق واجب نہیں ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا کہ کسی بھی فقیہ نے یہ نہیں کہا کہ نماز کے دوران معانی کا قصد اور اس کا سمجھنا واجب ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ البتہ نماز میں معانی کا قصد اور اس کا فہم مستحب (پسندیدہ) عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button