دنیا
امارات کی ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی
امارات کی ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی
ناقدین نے شیعہ مخالف پالیسی اور شیعوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا
متحدہ عرب امارات نے سیکیورٹی خدشات کے بہانے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے وہاں موجود افراد کو فوری واپسی کی ہدایت دی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے شیعہ اکثریتی یا اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور اسے شیعہ مخالف پالیسی یا شیعہ برادری کو دباؤ میں لانے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔




