خبریںشام

روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے امام جمعہ و خطیب حجۃ الاسلام سید فرحان حسن المنصور قاتلانہ حملے میں شہید

شام کے دارالحکومت دمشق میں روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے امام جمعہ و خطیب اور شیعہ علماء تنظیم کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین سید فرحان حسن المنصور ایک بم حملے میں شہید ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، حملہ اس وقت پیش آیا جب حجۃ الاسلام و المسلمین سید فرحان المنصور مقامِ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سے واپس جا رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی میں دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ واقعہ سفیر الزہراء ہوٹل کے قریب پیش آیا۔

دھماکے میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید فرحان المنصور شدید زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے علاقے میں واقع کوثر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید فرحان المنصور شام کے شیعہ حلقوں میں ایک بااثر دینی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور طویل عرصے سے مذہبی و سماجی خدمات انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button