خبریں

دنیا بھر میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ، نوجوانوں میں بڑھتے رجحان پر تشویش

دنیا بھر میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ، نوجوانوں میں بڑھتے رجحان پر تشویش

دنیا بھر میں بڑی آنت کے کینسر (کولوریکٹل کینسر) کے مریضوں کی تعداد گزشتہ دہائیوں میں نمایاں طور پر بڑھی ہے، جس سے خاص طور پر نوجوان افراد میں اس بیماری کے پھیلاؤ پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ رجحان اس وقت سامنے آ رہا ہے جب روایتی خطرے کے عوامل میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔

ویب سائٹ آر ٹی عربی کی رپورٹ کے مطابق، پچاس سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی شرح مختلف ممالک میں مسلسل بڑھ رہی ہے، اور 1990 کی دہائی سے اب تک امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں اس میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ موٹاپا ایک اہم اور قابلِ پیمائش خطرے کا سبب ہے، لیکن اب بھی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا ایک بڑا حصہ سائنسی طور پر واضح نہیں ہو سکا، جس کے لئے مزید وسیع تحقیق کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button