علم اور ٹیکنالوجی
نئی تحقیق کا انتباہ: صحت کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے نصف جوابات گمراہ کن
نئی تحقیق کا انتباہ: صحت کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے نصف جوابات گمراہ کن
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ طبی مشوروں کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ اس کے کافی جوابات غلط یا گمراہ کن ہوتے ہیں۔
سائنس الرٹ کی رپورٹ کے مطابق، محققین نے مصنوعی ذہانت کے پانچ ماڈلز کو کینسر، غذائیت اور ویکسین سے متعلق طبی سوالات کے ذریعہ جانچا۔
نتائج سے پتہ چلا کہ تقریباً 20 فیصد جوابات انتہائی مسئلہ پیدا کرنے والے تھے، جبکہ لگ بھگ نصف جوابات گمراہ کن ثابت ہوئے، اور صرف 30 فیصد کو قابلِ قبول قرار دیا گیا۔




