پاکستان

کراچی میں منکی پاکس کا نیا کیس، مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی

کراچی میں منکی پاکس کا نیا کیس، مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے، جبکہ سندھ بھر میں مجموعی کیسز 33 تک پہنچ گئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ 22 کیسز خیرپور سے رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم گزشتہ 5 دنوں میں وہاں سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

محکمہ صحت کے مطابق سکھر میں اب تک 3 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور مجموعی صورتحال میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیماری پر قابو پانے کے لیے اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سکھر میں 50 سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے جبکہ اہم طبی یونٹس میں حفاظتی آڈٹس مکمل کر لیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق نوزائیدہ اور کریٹیکل کیئر یونٹس میں احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دی گئی ہیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button