پاکستانخبریں

علامہ حافظ سید ریاض نجفی وفاق المدارس الشیعہ کے بلا مقابلہ صدر منتخب

لاہور میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو آئندہ پانچ سال کے لئے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔

اجلاس حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ انتخابی عمل کی نگرانی علامہ شبیر حسن میثمی نے انجام دی۔ کسی اور امیدوار کی عدم موجودگی میں اراکین نے متفقہ طور پر ان کی منظوری دی۔

نو منتخب صدر نے اپنے خطاب میں دینی مدارس میں تعلیمِ قرآن اور نماز باجماعت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے مدارس اور طلبہ کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button