پاکستان
پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی میں شدت پر تشویش، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خدشہ
پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی میں شدت پر تشویش، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خدشہ
انسانی حقوق کی تنظیموں نے پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی گرفتاریوں اور جبری بے دخلی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس بے دخلی کے دوران بعض مقامات پر سخت رویے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
خبر رساں ادارہ اناطولیہ ایجنسی کے مطابق ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایسے افغان افراد بھی حراست میں لئے گئے ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود تھیں۔
تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ان بے دخلیوں کو فوری طور پر روکا جائے اور اس عمل کے انسانی اثرات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے، کیونکہ اس کے نتیجے میں پناہ گزینوں کو سنگین مشکلات اور خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔




