علم اور ٹیکنالوجی
بیجنگ ہاف میراتھن میں انسان نما روبوٹ کا ریکارڈ؛ چین کی ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت
بیجنگ ہاف میراتھن میں انسان نما روبوٹ کا ریکارڈ؛ چین کی ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت
بیجنگ میں منعقد ہونے والی ہاف میراتھن دوڑ میں انسان نما روبوٹس اور انسانی کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جہاں ایک روبوٹ نے عالمی انسانی ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
خبر رساں ایجنسی فرانس کے مطابق آنر کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ نے 21 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 50 منٹ اور 26 سیکنڈ میں طے کیا۔
یہ واقعہ چین میں روبوٹکس ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کی علامت ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ انسانی روزگار کے مستقبل کے حوالے سے خدشات کو بھی جنم دے رہا ہے۔




