ایران
ایران بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیل، آن لائن (غیرحضوری) تعلیم جاری رکھنے کا اعلان
ایران بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیل، آن لائن (غیرحضوری) تعلیم جاری رکھنے کا اعلان
ایران میں تمام تعلیمی ادارے 21 اپریل سے تاحکمِ ثانی آن لائن (غیرحضوری) چلائے جائیں گے۔
"یورونیوز” کے مطابق، وزارتِ تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تمام تعلیمی درجات پر لاگو ہوگا اور تعلیم آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعہ جاری رکھی جائے گی۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر حضوری تعلیم بحال کی گئی تو کم از کم تین دن پہلے اطلاع دی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اقدام تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔




