پاکستان
رپورٹ 2025: پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک، آلودگی عالمی معیار سے کئی گنا زیادہ
رپورٹ 2025: پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک، آلودگی عالمی معیار سے کئی گنا زیادہ
عالمی فضائی آلودگی سے متعلق تازہ رپورٹ میں پاکستان کو سال 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار دیا گیا ہے۔
ڈوئچے ویلے کے مطابق، نگرانی کرنے والی کمپنی IQAir نے بتایا ہے کہ پاکستان میں خطرناک ذرات PM2.5 کی سطح عالمی ادارہ صحت کے مقررہ معیار سے 13 گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف 13 ممالک اور خطے ایسے ہیں جو آلودگی کو تجویز کردہ حد میں برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی یہ سطح عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے باعث سانس کی بیماریوں اور دیگر دائمی امراض میں اضافہ ہو سکتا ہے۔




