شیعہ مرجعیت

25 شوال: یومِ شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام؛ ایران و عراق میں عقیدت و احترام کے ساتھ عزاداری

25 شوال: یومِ شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام؛ ایران و عراق میں عقیدت و احترام کے ساتھ عزاداری

25 شوال، یومِ شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر عراق اور ایران بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مجالسِ عزا اور جلوس ہائے عزاء منعقد کئے گئے۔

نجف اشرف، کربلا، کوفہ، کاظمین اور سامراء سمیت پورے عراق میں عزاداری کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں مومنین نے نوحہ خوانی، ماتم داری اور مجالس کے ذریعہ امام عالی مقام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر تمام مقدس روضہ جات کو سیاہ پوش کیا گیا، جبکہ شبیۂ تابوت اور دیگر تبرکاتِ عزا کے ساتھ جلوس نکالے گئے۔

دوسری جانب ایران میں بھی، موجودہ جنگی حالات کے باوجود، یومِ شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

مشہد مقدس میں روضہ امام علی رضا علیہ السلام، قم میں روضہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا، شیراز میں امام زادہ شاہ چراغ اور شہر ری تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی کے روضہ کو سیاہ پوش کیا گیا، جہاں زائرین اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے عزاداری کی۔

قم مقدس میں بیت مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں بھی مجالسِ عزا کا انعقاد ہوا، جبکہ ان سے وابستہ دنیا بھر کے مراکز میں بھی یومِ شہادت کے حوالے سے عزاداری اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

ان اجتماعات میں علمائے کرام اور ذاکرین نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی، فقہی اور اخلاقی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو آپؑ کی سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button