خبریںکویت

کویت میں ایک ہی دن میں سب سے بڑی شہریت کی منسوخی

کویت حکومت نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے ایک ہی دن میں ہزاروں افراد کی شہریت منسوخ کر دی۔

اس فیصلہ نے افراد اور ان کے خاندانوں کی قانونی حیثیت کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

یہ اقدام شہریت سے متعلق مقدمات کی جانچ کے جاری عمل کے تحت کیا گیا۔

عربی 21 کے مطابق، 3 سرکاری احکامات کے نتیجے میں 2182 افراد اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی شہریت منسوخ کر دی گئی۔

اسی طرح شہریت کے قانون میں نئی ترامیم کے ذریعے مزید پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں، جن میں سابقہ شہریت ترک کرنے کی شرط اور شناخت کی تصدیق کے لیے ٹیسٹوں کے استعمال کو مزید سخت کرنا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button