سعودی عرب

قطیف میں دو کمسن شیعہ بچوں کو سزائے موت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش

قطیف میں دو کمسن شیعہ بچوں کو سزائے موت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش

سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف سے تعلق رکھنے والے دو کمسن شیعہ بچوں، مصطفیٰ سبیتی اور 12 سالہ علی سبیتی کو سزائے موت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان بچوں پر بحرین میں حکومت مخالف سرگرمیوں سے متعلق الزامات عائد کئے گئے تھے۔

واقعہ کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں ناقدین نے اس اقدام کو انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی قرار دیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کمسن افراد کو سزائے موت دینا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے معیارات کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب حکام کی جانب سے اس معاملے پر تفصیلی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں اور خطے میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button