ہندوستان
ہندوستانی تاریخ میں مسلمانوں کی خدمات نظرانداز، یک رُخی بیانیے پر ارکانِ پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش
ہندوستانی تاریخ میں مسلمانوں کی خدمات نظرانداز، یک رُخی بیانیے پر ارکانِ پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش
انڈین ہسٹری فورم کے زیر اہتمام سیمینار میں ارکانِ پارلیمنٹ اور ماہرین نے ہندوستانی تاریخ میں مسلمانوں کی شراکت کو نظرانداز کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
ششی تھرور اور منوج جھا سمیت مقررین نے کہا کہ ملک کی تاریخ کو صرف تنازعات کے تناظر میں پیش کرنا گمراہ کن ہے۔
انہوں نے ملی جلی تہذیب اور ثقافتی اشتراک پر زور دیتے ہوئے نصابی کتب اور میڈیا میں متوازن اور جامع تاریخ پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے تدارک کی بھی اپیل کی گئی۔




