پاکستان
پاکستان میں افغان طالبات کو ملک بدری کا خوف، تشویش میں اضافہ
پاکستان میں افغان طالبات کو ملک بدری کا خوف، تشویش میں اضافہ
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان طالبات میں بے چینی اور تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ طالبات اعلیٰ تعلیم کے لئے پاکستان آئی تھیں، مگر اب انہیں ملک بدری کے خطرے اور ویزا میں توسیع کی مشکلات کا سامنا ہے۔
جس کے باعث ان میں اضطراب بڑھ رہا ہے۔
روزنامہ 8 صبح کی رپورٹ کے مطابق افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل تیز ہو گیا ہے اور متعدد کیسز میں ویزا کی توسیع کی درخواستیں مسترد کی جا رہی ہیں۔
اس صورتحال نے طالبات کو اپنے تعلیمی اور رہائشی مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی اور پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔




