خبریںشام

دمشق میں ایک مذہبی شخصیت پر حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی

شامی حکام نے دارالحکومت دمشق میں ایک دہشت گردانہ منصوبہ ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کا ہدف ایک مذہبی شخصیت کے گھر پر حملہ کرنا تھا۔

سرکاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایک دھماکہ خیز کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

راشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ گروہ باب توما کے علاقہ میں شناخت کر کے ختم کر دیا گیا، جبکہ ایک تیار شدہ بم کو بھی کارروائی سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، اور بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ بیرونی عناصر سے رابطے میں تھے۔

شام کی وزارت داخلہ کے مطابق اس گروہ کا ہدف دمشق میں ایک مذہبی شخصیت کو نشانہ بنانا تھا۔

وزارت نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نیٹ ورک کے بعض علاقائی مسلح گروہوں سے روابط تھے، تاہم ان روابط کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس کیس کے مختلف پہلوؤں پر سکیورٹی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button