افریقہ
نائجیریہ میں مسلح حملوں میں 44 افراد ہلاک، وسیع سیکیورٹی آپریشن کا آغاز
نائجیریہ میں مسلح حملوں میں 44 افراد ہلاک، وسیع سیکیورٹی آپریشن کا آغاز
نائجیریہ کے شمال مغربی علاقوں میں متعدد دیہات پر مربوط مسلح حملوں کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جس کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ حملے ریاست کیبی کے علاقے شانگا کے کئی دیہات میں کئے گئے، جہاں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نائجیریہ پولیس نے تشدد پر قابو پانے کے لئے متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر سیکیورٹی اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مزید سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔




