خبریںہندوستان

نوجوان قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، والدین ان کی صحیح تربیت پر توجہ دیں: مولانا سید احمد علی عابدی

مولانا سید احمد علی عابدی نے خطبہ جمعہ میں نوجوانوں کی تربیت اور ان کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کا دار و مدار نوجوان نسل پر ہے، لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ حکمت اور شعور کے ساتھ اپنی اولاد کی صحیح تربیت کریں۔

ممبئی میں نماز جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید احمد علی عابدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے مقصد پیدا نہیں کیا بلکہ اسے بلند مقامات حاصل کرنے اور قیادت کے لئے پیدا کیا ہے۔ انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی اولاد کی صحیح رہنمائی کریں اور ان کے وقت کے درست استعمال پر توجہ دیں تو نوجوان بھی دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ قیامت کے دن انسان سے چند اہم سوالات کئے جائیں گے، جن میں اہلبیتؑ کی محبت، مال کے حصول اور خرچ کا طریقہ، عمر کے استعمال اور خصوصاً جوانی کے مصرف کے بارے میں بازپرس شامل ہے۔

انہوں نے سیرتِ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمؐ نے ہمیشہ نوجوانوں پر اعتماد کیا۔ فتح مکہ جیسے حساس موقع پر بھی ایک 21 سالہ نوجوان کو ذمہ داری سونپی گئی، جو اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام نوجوانوں کی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہے۔ اسی طرح حضرت علی علیہ السلام کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں بھی انہوں نے رسول اکرمؐ کی نصرت کا اعلان کیا اور تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button