افغانستان
افغانستان میں سیلابی تباہی، 73 ہزار سے زائد افراد متاثر
افغانستان میں سیلابی تباہی، 73 ہزار سے زائد افراد متاثر
اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں حالیہ شدید بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس سے 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ہزاروں مکانات تباہ، زرعی زمین کو نقصان اور درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
سڑکوں، آبپاشی نظام اور بنیادی سہولیات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں اور متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔




