یورپ
یورپ میں بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاریاں تیز
یورپ میں بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاریاں تیز
یورپی ممالک نوعمر بچوں کے تحفظ کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی یا سخت ضوابط نافذ کرنے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ نے کم از کم عمر 16 سال مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ اس سے کم عمر صارفین کیلئے والدین کی اجازت لازمی قرار دینے پر زور دیا گیا ہے۔
کیریاکوس مِتسوتاکیس نے یونان میں 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی کا اعلان کیا، جبکہ ایمانوئل میکرون اور پیڈرو سانچیز بھی اسی نوعیت کے اقدامات کے حامی ہیں۔
دیگر یورپی ممالک بھی کم عمر صارفین کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے، اسکرین ٹائم کنٹرول اور اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی جیسے اقدامات پر غور کر رہے ہیں، جب کہ عالمی سطح پر آسٹریلیا اور انڈونیشیا پہلے ہی سخت قوانین نافذ کر چکے ہیں۔




