ایران
ترکیہ کی جانب سے ایران کو انسانی اور طبی امداد کی فراہمی
ترکیہ کی جانب سے ایران کو انسانی اور طبی امداد کی فراہمی
ترکیہ نے ایران کی مدد کے لئے انسانی اور طبی امداد سے بھرے کئی ٹرک روانہ کئے۔
ان امدادی سامان میں ضروری اشیاء، کپڑے، کمبل اور طبی آلات جیسے ریڈیالوجی، سونوگرافی اور وینٹی لیٹر شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے اناطولی کے مطابق، استنبول اور مرسین سے چار ٹرک خواتین اور بچوں کے لئے امدادی سامان لے کر ایران روانہ ہوئے۔
یہ امداد متاثرہ شہریوں کی مدد کے لئے بھیجی گئی ہے اور اس کی ترسیل 6 اپریل سے شروع ہوئی۔




