
مشرقِ وسطیٰ میں 28 فروری سے 7 اپریل 2026 تک جاری حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 2,076 افراد جاں بحق اور 26,500 زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان میں 1,497 افراد جاں بحق اور 4,639 زخمی ہوئے، جو اسے بھی ایک شدید متاثرہ علاقہ بناتا ہے۔
اسرائیل میں 26 افراد ہلاک اور 7,183 زخمی ہوئے ہیں۔
عراق میں 109 افراد کے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ کویت اور بحرین میں بھی کئی ہلاکتیں اور درجنوں زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں 2 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے، متحدہ عرب امارات میں 12 ہلاکتیں اور 221 زخمی، عمان میں 3 ہلاکتیں اور 15 زخمی جبکہ اردن میں 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
قطر میں 16 افراد زخمی ہوئے اور فلسطین و شام میں 4، 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسی طرح امریکی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 200 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی میڈیا، خصوصاً الجزیرہ، کے مطابق یہ اعداد و شمار مسلسل بڑھ رہے ہیں اور ان جھڑپوں کے انسانی اور سیکیورٹی اثرات پورے خطے میں تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔




