ہندوستان
راجستھان میں پراسرار بیماری: ایک ہفتے میں 7 بچوں کی اموات

راجستھان کے ضلع سلومبر کے علاقوں جھلارا اور لاساڈیا میں پراسرار بیماری کے باعث ایک ہفتے کے دوران 7 بچوں کی اموات نے تشویش پیدا کر دی ہے۔
متاثرہ بچوں کے نمونے مختلف شہروں کی لیبارٹریز میں جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں، جبکہ اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ محکمہ صحت کے مطابق تین بچے زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
حکام نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری اسپتال سے رجوع کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی کمی، خراب انفراسٹرکچر اور عوامی لاعلمی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔




