صحت اور زندگی

پیاز: صحت، خوبصورتی اور بالوں کے لیے قدرتی سپر فوڈ

پیاز: صحت، خوبصورتی اور بالوں کے لیے قدرتی سپر فوڈ

ماہرین کے مطابق پیاز نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ صحت اور خوبصورتی کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور سلفر کمپاؤنڈز سے بھرپور یہ سبزی دل، ہاضمہ اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

پیاز کے استعمال سے قبض، کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور سانس سے متعلق مسائل میں بہتری آتی ہے۔ سلفر کی موجودگی بالوں کی مضبوطی اور نشوونما میں مدد دیتی ہے جبکہ پیاز کا تیل بالوں کی جڑیں مضبوط کر کے بڑھوتری میں اضافہ کرتا ہے۔

تاہم معدے کے مسائل یا IBS کے شکار افراد کو کچا پیاز احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔ مجموعی طور پر، پیاز ایک سادہ مگر مؤثر قدرتی غذا ہے جو صحت، خوبصورتی اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button