خبریں
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایشیائی منڈیوں میں تیزی، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایشیائی منڈیوں میں تیزی، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایشیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔
رائٹرز کے مطابق، اس پیش رفت کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ جاپان کے نِکّی 225 انڈیکس میں 4.9 فیصد، جنوبی کوریا کے کاسپی میں 5.7 فیصد، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 فیصد سے زائد اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 12.78 فیصد کمی دیکھی گئی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار تاحال آبنائے ہرمز کی مؤثر کھلنے کی امید رکھے ہوئے ہیں، جو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے۔




