ایشیاء
غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران عالمی ادارۂ صحت کے ڈرائیور کی ہلاکت اور عملے کے افراد زخمی
غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران عالمی ادارۂ صحت کے ڈرائیور کی ہلاکت اور عملے کے افراد زخمی
اسرائیلی فوج کے غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس میں عالمی ادارۂ صحت کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں اس کے 54 سالہ ڈرائیور مجدی اصلان جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ڈاکٹر اور دیگر کئی عملہ ارکان کے ساتھ ساتھ بعض مقامی شہری بھی زخمی ہوئے۔
الجزیرہ نے غزہ کے اسپتال ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ یہ حملہ زرد لائن اور صلاح الدین اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔
اس واقعہ کے بعد غزہ سے مصر مریضوں کی منتقلی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے، جس کے باعث انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔




