
خطہ میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی تشویش کے پیشِ نظر سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے اہم شاہ فہد پل پر آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان سفر متاثر ہوا ہے۔
"صوت الامارات” کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے اور حالیہ میزائل حملوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے، جبکہ اس پل کو دوبارہ کھولنے کے وقت کے بارے میں ابھی کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔




