افغانستان
اقوام متحدہ کی خواتین کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کی اپیل؛ افغان خواتین کی آواز سنی جائے
اقوام متحدہ کی خواتین کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کی اپیل؛ افغان خواتین کی آواز سنی جائے
اقوام متحدہ کے شعبہ خواتین (UN Women) نے کہا ہے کہ خواتین کی زندگی کو کسی کی منظوری کی ضرورت نہیں، سوائے خود ان کے، اور معاشرے کو چاہیے کہ وہ خواتین کی بات سنے۔
اس ادارہ نے افغانستان کی خواتین پر رویّوں، لباس اور احساسات کے حوالے سے مسلط کی جانے والی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
"روزنامہ 8 صبح” کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے اس ادارہ نے زور دیا کہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر سخت پابندیاں، خاص طور پر لباس اور سماجی شرکت کے حوالے سے، بدستور جاری ہیں۔




