بنگلہ دیش میں مشتبہ خسرہ کی وبا؛ تقریباً 100 بچوں کی اموات، وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کا آغاز
بنگلہ دیش میں مشتبہ خسرہ کی وبا؛ تقریباً 100 بچوں کی اموات، وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کا آغاز
بنگلہ دیش میں خسرہ کی مشتبہ وبا کے باعث گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تقریباً 98 بچوں کی جانیں جا چکی ہیں، جبکہ 6 ماہ سے 5 سال تک کے متاثرہ بچوں کی تعداد 6476 تک پہنچ گئی ہے۔
دارالحکومت ڈھاکہ میں ہنگامی نوعیت کی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔
الجزیرہ فارسی کی رپورٹ کے مطابق، ویکسین کی کمی اور حفاظتی پروگراموں میں تاخیر کو اس بحران کی بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خسرہ دنیا کی سب سے زیادہ متعدی بیماریوں میں سے ایک ہے، جو سنگین سانس اور دماغی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
بنگلہ دیشی حکومت نے پہلے مرحلے میں 30 متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد بتدریج دیگر علاقوں کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔




