یورپ
پیرس میں مسلمانوں کے سالانہ اجتماع پر پابندی
پیرس میں مسلمانوں کے سالانہ اجتماع پر پابندی
پیرس: فرانس کی پولیس نے پیرس میں مسلمانوں کے 40 ویں سالانہ اجتماع کو سیکیورٹی کے خدشات کے باعث 3 سے 6 اپریل تک منعقد ہونے سے روک دیا۔
پولیس چیف کے مطابق وزیر داخلہ لوراں نونیز کی درخواست پر یہ فیصلہ کشیدگی، دہشت گردی کے خطرات اور بدامنی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔
اجتماع کے منتظم مخلوف مامیچ نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے خلاف قانونی اپیل کریں گے۔ یہ پابندی عالمی تناؤ اور ایران پر امریکی و اسرائیلی اقدامات کے اثرات کے درمیان سامنے آئی ہے۔




