پاکستان

کراچی میں موسلادھار بارش، حادثات میں 6 افراد جاں بحق

کراچی میں موسلادھار بارش، حادثات میں 6 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا، خصوصاً شارع فیصل اور نارتھ ناظم آباد میں شدید رکاوٹیں دیکھنے میں آئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات اموات کی وجہ بنے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے صورتحال پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہری انفراسٹرکچر اور بلدیاتی نظام کی ناکامی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button