دنیا

نئی دہلی مسلسل آٹھویں سال دنیا کا سب سے آلودہ دارالحکومت قرار؛ عالمی فضائی آلودگی کے بحران پر آئی کیو ایئر کی رپورٹ

نئی دہلی مسلسل آٹھویں سال دنیا کا سب سے آلودہ دارالحکومت قرار؛ عالمی فضائی آلودگی کے بحران پر آئی کیو ایئر کی رپورٹ

سال 2025 کی فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے ادارہ آئی کیو ایئر کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے تقریباً 10 ہزار شہروں میں سے صرف 14 فیصد شہر ہی عالمی ادارۂ صحت کے مقررہ فضائی معیار کے دائرے میں آتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق نئی دہلی مسلسل آٹھویں سال دنیا کا سب سے آلودہ دارالحکومت قرار پایا ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور صاف توانائی کی جانب منتقلی نہایت اہم اور ناگزیر ہے۔

خبر رساں ایجنسی اناتولی کے مطابق، گزشتہ سال نئی دہلی میں باریک معلق ذرات (PM2.5) کی سالانہ اوسط مقدار 82.2 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث یہ شہر فہرست میں سرفہرست رہا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ، تاجکستان کا دوشنبے اور چاڈ کا انجامینا آلودہ ترین شہروں میں شامل رہے۔

آئی کیو ایئر کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صرف 13 ممالک اور خطے ایسے ہیں جو سالانہ 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر PM2.5 کے عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔

اس کے برعکس فرانسیسی پولینیشیا کا پاپیٹے، پورٹو ریکو کا سان خوان اور بارباڈوس کا برج ٹاؤن دنیا کے صاف ترین دارالحکومتوں میں شمار کئے گئے۔

جبکہ ترکی کا دارالحکومت انقرہ 11.4 مائیکروگرام فی مکعب میٹر کے ساتھ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button