دنیا
حالیہ مشرق وسطی جنگ: عالمی معیشت کو شدید خطرات، ورلڈ بینک کی وارننگ

ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر جنرل پاسکل ڈونوہو نے مشرق وسطی میں جاری جنگ کے عالمی معیشت پر منفی اثرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ، روزگار میں کمی اور غذائی قلت میں شدت آ سکتی ہے۔
اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کئی ممالک پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ جاری جنگ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 سے 17 اپریل تک واشنگٹن میں ہونے والے اجلاسوں میں ممکنہ خطرات اور امدادی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔
ورلڈ بینک کے مطابق متاثرہ ممالک کی مدد کے لئے مالی وسائل اور فوری اقدامات پر غور جاری ہے تاکہ قلیل مدتی اثرات کو کم کیا جا سکے۔




