افغانستان
ہرات میں ایرانی و پاکستانی ادویات مہنگی، عوام پریشان
ہرات میں ایرانی و پاکستانی ادویات مہنگی، عوام پریشان
ہرات کے شہریوں نے ایرانی اور پاکستانی ادویات کی قیمتوں میں شدید اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کمزور معیشت کے باعث اب علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
روزنامہ 8 صبح کے مطابق سرحدی کشیدگی اور پاکستانی ادویات کی درآمد پر پابندی کے بعد ضروری ادویات کی دستیابی متاثر ہوئی ہے، جبکہ ایرانی ادویات کی قیمتوں میں بھی 200 افغانی تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔




